مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں 12ویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز ہو گیا ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کی دفاعی مہارتوں، آلات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی جا رہی ہے۔
دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا 19 سے 22 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی جس میں دنیا کے 55 ممالک سے 550 سے زائد نمائش کنندگان اپنے سٹالز لگائیں گے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چار روزہ دفاعی نمائش کے آغاز نمائش میں شریک مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
خواجہ آصف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، جو دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دفاعی نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
یاد رہے نمائش آئیڈیاز 2024 میں شرکت کے لئے اعلی ایرانی دفاعی وفد بریگیڈئیر جنرل مجتبی رمضان زادہ کی قیادت میں کراچی پہنچ گئے تھے۔
کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی اعلی حکام اور کراچی میں ایران کے دفاعی اتاشی کرنل محمد محسن شہابی نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔
ایرانی وفد بارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں شرکت کرے گا۔ آئیڈیاز 2024 پاکستان کی دفاعی صنعت اور برامدات کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی جارہی ہے جس میں متعدد ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ